جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 03 نومبر کو عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک غیر مقامی مزدور منگل کی شام سکمز سورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ 03 نومبر کو اننت ناگ کے وانی ہامہ بُن دیالگام علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ Anantnag Militant Attack
Anantnag Militant Attack عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی غیر ریاستی مزدور ہلاک - اننت ناگ حملہ
03 نومبر کو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک زخمی مزدور آج شام سکمز (SKIMS) سورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والے مزدور کی شناخت تل بہادر تھاپا (42) ولد گمن سنگھ ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے۔ Anantnag Militant Attack
Anantnag Militant Attack
انہوں نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اسے 4 نومبر کو SKIMS سورہ ریفر کیا گیا تھا۔ سکمز سورہ میں زیر علاج شدید طور سے زخمی مزدور منگل کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والے مزدور کی شناخت تل بہادر تھاپا (42) ولد گمن سنگھ ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے۔ Injured In Militant Attack, Migrant Worker Succumbs
Last Updated : Nov 16, 2022, 8:58 AM IST