اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سدورہ علاقے میں پیر کی صبح چلتی ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں فوت ہو گیا۔ فوت ہونے والے اہلکار کی شناخت C کمپنی 96 بٹالین کے رویندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار معمول کے مطابق ضلع اننت ناگ کے سدورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیوٹی پر مامور تھا جس دوران حادثاتی طور پر مذکورہ جوان تیز رفتار چلتی ٹرین سے ٹکرایا۔ حادثہ کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال اننت ناگ (جی ایم سی) منتقل کیا گیا تاہم علاج و معالجہ کے دوران کچھ دیر بعد ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دوران علاج اسپتال میں فوت ہو گیا۔