کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad In Kokernag نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک ایسی ریاست ہے، جس کو پوری دنیا میں جانا جاتا ہے، تاہم 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت کی جانب سے اسی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، جو دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
جموں کشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے: غلام نبی آزاد سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ان باتوں کا اظہار جنوبی ضلع اننت ناگ Anantnag کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر تعلیم پیر زادہ محمد سعید کے علاوہ کانگریس کے کئی رہنما موجود تھے، جب کہ کوکرناگ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں لوگ کنونشن میں موجود تھے۔
سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کوکرناگ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''جب تک جموں وکشمیر Jammu and Kashmir کا ریاستی درجہ بحال JK Statehoodنہیں ہوگا، ہم بر سر جدوجہد رہیں گے۔''
یہ بھی پڑھیں :
انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں زمانۂ قدیم جیسی صورتحال ہے، لوگوں کے دل مجروح ہوگئے ہیں ان کے چہروں پر غم کے آثار نمایاں ہیں اور ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اُس مایوسی کو دور کرنے کے لئے ہم پُر عزم ہیں، اور آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔