جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر امیدواروں کی جانب سے عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش جاری ہے۔
ڈی ڈی سی انتخابات: آزاد امیداور کا ڈور ٹو ڈور انتخابی تشہیر اسی ضمن میں بلاک شاہ آباد سے آزاد امیدوار فاروق احمد بٹ نے اپنے کارکنان کے ساتھ آج ناسازگار موسم کے باوجود گھر گھر جاکر لوگوں سے انکے حق میں ووٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
آزاد امیدوار فاروق احمد بٹ نے کہا کہ میں عوامی مفاد کے لیے مسلسل کام کرتا رہتا ہوں اور انھیں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتخابی میدان میں قدم رکھا ہے، اور مجھے پوری امید ہے کہ میری عوام مجھے کامیاب بنائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے بلاک میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے میں نے انھیں مسائل کو سامنے رکھ کر ہی لوگوں سے ووٹ مانگ رہا ہوں، اس ل؛یے میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ عوام انکے انتخابی نشان بلے پر مہر ثبت کرکے کامیاب بنائیں۔