ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ڈی ڈی سی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی نائب چیئرمین ایڈوکیٹ شیخ جاوید و کونسل کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرس اننت ناگ غلام حسن شیخ اور گلزار احمد بھی اس موقع پر موجود رہے۔ گورسی نے کمپلیکس کی تعمیر پر ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اننت ناگ میں ڈی ڈی سی کمپلیکس کا رسم افتتاح محمد یوسف گورسی نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 'بہت کم وقت میں ڈی ڈی سی کمپلیکس کی تعمیر کو مکمل بنانے میں ضلع انتظامیہ نے اپنا اہم رول ادا کیا اور مستقبل میں بھی ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش جاری رہے گی تاکہ ضلع میں عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
رمضان المبارک: ہوٹلز اس بار پھر کووڈ 19 سے متاثر
اس دوران کونسل کو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف رکھنے اور انتظامیہ و عوام کے مابین بطور پل کے کام کرنے کا بھی عزم دہرایا گیا۔