اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anantnag Market Checking Drive Intensified رمضان کے پیش نظر اننت ناگ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت

گراں فروشی سے متعلق شکایتیں موصول ہونے کے بعد محکمہ فوڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ایک ٹیم تشکیل دی اور قصبہ اننت ناگ کے مصروف ترین بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔ Market Checking Drive Intensified in Anantnag

a
a

By

Published : Apr 7, 2023, 3:47 PM IST

رمضان کے پیش نظر اننت ناگ میں مارکیٹ چیکنگ میں سرعت

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :یہ بات عیاں ہے کہ ماہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بازاروں میں گراں فروشی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایک غریب صارف کو اشیاء ضروریہ خریدنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے متعلقہ محکمہ فوڈ، جموں و کشمیر، محکمہ مال کی جانب سے اس با برکت ماہ کے دوران مارکیٹ چیکنگ میں تیزی لائی جاتی ہے تاکہ گراں فروشی پر قابو پا لیا جائے۔

اسی سلسلہ کے تحت جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں قصبہ کے مختلف اور مصروف ترین بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی، جس کی قیادت محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد کر رہے تھے۔ گراں فروشی سے متلعق مسلسل شکایتیں موصول ہونے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی اور اچانک بازاروں کا معائنہ کیا۔

مارکیٹ چیکنگ کے دوران اشیاء خوردنی خاص کر گوشت، مرغ، سبزیاں میوے و دیگر ضروری اشیاء کی کوالٹی کی جانچ کی گئی اور قیمتوں کا بھی پتہ لگایا گیا، جس دوران گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں اور ریڈی والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ چیکنگ میں سرعت لائی گئی ہے اور گزشتہ کئی روز سے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Market Checking In Aishmuqam اننت ناگ کے عشمقام میں محکمہ خوراک کی مارکیٹ چیکنگ

محکمہ فوڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اس طرح کی مہم نہ صرف ماہ رمضان المبارک بلکہ اس کے بعد بھی جاری رہے گی۔ اے ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سختی سے نپٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Inflation During Winters in kashmir مہنگائی کی مار سے عوام کا حال بے حال

ABOUT THE AUTHOR

...view details