اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی دور حکومت میں سب سے زیادہ ناانصافی جموں کشمیر کے ساتھ ہوئی: جی اے میر - انڈیا الائنس

کانگریس پارٹی کے نو منتخب جنرل سیکریٹری جی احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی انتخابات سے بھاگتی پھر رہی ہے، لیکن لوک سبھا کے انتخابات تو اب مقررہ وقت پر کرنے ہونگے،لہذا جموں کشمیر کی لڑائی صرف کانگریس کی لڑائی نہیں رہی ہے بلکہ یہ یہاں کے ہر فرد کی لڑائی ہے۔

جی اے میر
جی اے میر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2024, 9:43 PM IST

بی جے پی دور حکومت میں سب سے زیادہ نا انصافی جموں کشمیر کے ساتھ ہوئی: جی اے میر

اننت ناگ:کانگریس کے نو منتخب جنرل سیکریٹری غلام احمد میر نے ہفتہ کے روز اننت ناگ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دور حکومت میں سب سے زیادہ نا انصافی جموں کشمیر کے ساتھ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد جموں کشمیر میں ان سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہی ہے جو بی جے پی مخالف ایجنڈے پر گامزن ہیں،کیونکہ بی جے پی کے دور حکومت میں جتنی ناانصافی جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہوئی ہے وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوئی ہے۔

میر نے کہا کہ بی جے پی انتخابات سے بھاگتی پھر رہی ہے، لیکن لوک سبھا کے انتخابات تو اب مقررہ وقت پر کرنے ہونگے،لہذا جموں کشمیر کی لڑائی صرف کانگریس کی لڑائی نہیں رہی ہے بلکہ یہ یہاں کے ہر فرد کی لڑائی ہے۔ اس لئے انہیں امید کہ جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں کانگریس کی اتحادی حکومت کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ غلام احمد میر نے کہا کہ لوگ اتحادی حکومت کو ایک مضبوط مینڈیٹ دیں گے، تاکہ مرکز میں کانگریس کی اتحادی حکومت قائم ہوسکے، جو جموں کشمیر کے لوگوں کے انصاف اور حقوق امن ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرے گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details