جموں و کشمیر پولیس نے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں ایک دکان دار کو فرگتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب بر آمد کی ہے۔
بجبہاڑہ میں بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد - arrest news
بجبہاڈہ میں چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے مقامی دکان دار کو گرفتار کر کے غیر قانونی شراب برآمد کرلی ہے۔
بجبہاڈہ میں بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد، دکان دار گرفتار
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک مخصوص اطلاع ملنے پر بجبہاڈہ میں قائم سومو اسٹینڈ کے نزدیک ایک مقمی شخص، محمد سید شاہ ولد غلام رسول ساکینہ پمپوش محلہ نزدیک سومو اسٹینڈ بجبہاڈہ کی دکان پر چھاپہ مارا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد کرلی۔ جبکہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار