اننت ناگ:اگرچہ گھریلو گیس سلنڈرز کو کمرشل مقصد کے لئے استعمال کرنا قانوناً جرم ہے، تاہم انتظامیہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے رسوئی گیس کو کمرشل مقصد کے لئے کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وادی کشمیر میں بعض اوقات گھریلو گیس سلنڈرز کی قلت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کے غیر قانونی استعمال سے رسوئی گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔
ضلع اننت ناگ کے اکثر ہوٹلوں ،ریستورانوں، ڈھابوں ،دفاتر اور چائے کی دکانوں پر رسوئی گیس کا غیر قانونی استعمال آزادانہ طور پر ہو رہا ہے۔اگرچہ انتظامیہ لوگوں کو بجلی اور رسوئی گیس کے غیر ضروری استعمال کے بارے میں خبر دار کرتی رہتی ہے اور بعض اوقات خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی بھی جاتی ہے، تاہم اس کے باوجود بھی کمرشل سیلنڈرس کے بجائے گھریلو گیس سلنڈرز کا کھلے عام استعمال ہو رہا ہے۔
گھریلو گیس کا استعمال نہ صرف نجی اداروں ،ہوٹلوں ریستورانوں میں ہو رہا ہے ،بلکہ سرکاری دفاتر میں بھی اس کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے،خاص کر موسم سرما کے دوران اس کی شکایتیں عام طور پر موصول ہوتی ہیں۔ محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد نے کہا کہ محکمہ اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کام کر رہا یے،جو بھی غیر قانونی طریقہ سے رسوئی گیس کا استعمال کرتے ہوئے پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ گھریلو رسوئی گیس کو کمرشل مقصدکے لئے استعمال کرنا قانوناً ممنوع ہے۔
Illegal Use of Domestic Gas Cylinders اننت میں گھریلو گیس سلنڈرز کا کھلے عام غیرقانونی استعمال - جموں و کشمیر محکمہ خوراک
اننت ناگ میں گھریلو گیس سلنڈروں کا استعمال نہ صرف نجی اداروں ،ہوٹلوں ریستورانوں میں ہو رہا ہے، بلکہ سرکاری دفاتر میں بھی موسم سرما کے دوران اس کی شکایتیں عام طور پر موصول ہوتی ہیں۔
اننت میں رسوئی گیس کا غیر قانونی استعمال کھلے عام جاری
Last Updated : Apr 27, 2023, 10:56 PM IST