اس حوالے سے میونسپل کونسل بجبہاڑہ Municipal Council Bijbehara کے ایگزیکٹو افیسر سہیل احمد ملک نے کہا کہ اس تعلق سے میونسپل کونسل بجبہاڑہ کی جانب سے پہلے بھی انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے چلتے میونسپل عملے نے پہلے بھی غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا۔
Illegal Construction in Bijbehara: بجبہاڑہ میں غیر قانونی طریقے سے پانچ دوکانیں تعمیر کی گئیں - لوہے کے ڈانچوں سے پانچ دوکانیں تعمیر
وادیٔ کشمیر کے کئی اضلاع میں جہاں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر میونسپل کونسل Municipal Council Bijbehara اور محکمۂ مال کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا جا رہا ہے، وہیں بجبہاڑہ کے زرپارہ میں قائم پُل کے قریب کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے لوہے کے ڈھانچوں سے پانچ دوکانیں تعمیر کی گئی ہیں۔ Illegal Construction in Bijbehara
Illegal Construction in Bijbehara: بجبہاڑہ میں غیر قانونی طریقے سے پانچ دوکانیں تعمیر کی گئی
انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر موقع کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی طور پر تعمیرات کھڑا کرتے ہیں، جس کے چلتے انہوں نے زرپارہ کے قریب لوہے کے ڈھانچوں سے بنے دکانیں تعمیر کی ہے، جس کے لیے انہیں نوٹس بھیج دی گئی ہے کہ وہ خود بہ خود 48 گھنٹوں کے اندر ان ڈھانچوں کو منہدم کریں۔ Illegal Construction in Bijbehara
- یہ بھی پڑھیں: Encroachment Drive on the Banks of River Jhelum: پانپور میں دریائے جہلم کے باندھ پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی طرف سے یہ کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو 48 گھنٹوں کے بعد میونسپل عملہ خود ان ڈھانچوں کو منہدم کرے گا۔ Illegal Construction in Bijbehara
Last Updated : Feb 8, 2022, 9:13 PM IST