اردو

urdu

ETV Bharat / state

IHM Holds Board Meeting انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ بورڈ آف گورنرز کا 40 واں اجلاس منعقد - شارٹ کورس آئی ایش ایم سرینگر

انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ راج باغ کے 40 ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر اے اینڈ ایف کے  نیشنل کونسل فار ہوٹل منیجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی، ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر، ڈائریکٹر ٹورازم جموں، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی سی سمیٹ مٹلف ہوٹلوں کے منیجرز نے شرکت کی۔IHM Holds 40thBoard Meeting

انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ راج باغ
IHM Holds Board Meeting

By

Published : Dec 15, 2022, 9:26 PM IST

اننت ناگ:انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ راج باغ کے 40ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

میٹنگ کے دوران اس بات کی جانکاری دی گئی کہ انسٹی ٹیوٹ نے ضلع اننت ناگ کے پہلگام ، اچھہ بل اور کوکرناگ جیسے سیاحتی مقامات پر سیٹلائٹ کیمپس کھولے ہیں اور مستقبل میں انسٹی ٹیوٹ مانسبل اور ویری ناگ میں سیٹلائٹ مراکز کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ان سپانسرڈ پروگراموں کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانا ہے۔

اے اینڈ ایف کے ڈائریکٹر، ایل کے گنگولی، ڈائرکٹر نیشنل کونسل فار ہوٹل منیجمنٹ، اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی، فضل الحسیب، ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر، وویکانند رائے، ڈائریکٹر ٹورازم، جموں، منگا شیرپا، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی سی، ونیت چھابرا، جنرل منیجر ، دی خیبر ہوٹل گلمرگ، جتیندر کمار چند، جنرل منیجر ، ویونتا بائی تاج، اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،آر اینڈ بی، کے دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے ادارے کو ہدایت دی کہ وہ مختلف شعبوں میں تمام خالی نشستوں کو پُر کریں اور کسی بھی نشست کو خالی نہ ہونے دیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقامی سیاحت کو بہتر بنانے کے لیے مقامی نوجوانوں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کو بیدار کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ۔

سکریٹری سیاحت نے مقامی ہوٹل مالکان سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور انسٹی ٹیوٹ کو اپنا تعاون دیں اور انڈسٹری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پرنسپل، آئی ایچ ایم سرینگر، قاضی شبیر احمد نے انسٹی ٹیوٹ میں چلائی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلٹی میں باقاعدہ کورسز سی بی ایس پی اسکیم کے تحت کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی سال 2021-22 کے دوران فائنل ایئر کے تمام طلبہ کو ملک بھر کے معروف ہوٹلوں بشمول پریمیئر 5 اسٹار ہوٹلوں میں رکھا گیا تھا اور کئی اسٹوڈنٹس کو جموں و کشمیر کے معروف ہوٹلوں نے نوکری فراہم کی۔

مزید پڑھیں:Female Chef of Kashmir کشمیر کی کم عمر خاتون شیف ارم فیروز

اس کے علاوہ، 524 طلبہ کو انسٹی ٹیوٹ نے وزارت سیاحتکی جانب سے تربیت دی ۔طلبہ کو، سی بی ایس پی اسکیم کے تحت مفت تربیت دی جاتی ہے اور اس پروگرام کو وزارت سیاحت، کی طرف سے فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں۔بورڈ کے اراکین نے آئی ایچ ایم سرینگر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ مالی سال کے لیے وزارت سے تفویض کردہ اہداف کو حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details