اننت ناگ:انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے لیے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، آئی جی پی نے ضلع کے پولیس افسران سے میٹنگ کی اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں آئی جی پی کشمیر کے علاوہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ،ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، و دیگر کئی پولیس افسران نے شرکت کی۔
آئی جی پی نے جرائم کی روک تھام اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آئی جی پی کے دورے کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔