اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ علاقے میں ایک سڑک حادثے کے دوران سرینگر سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
بتایا جا رہا یے کہ حادثہ سنتھن ٹاپ پر اس وقت پیش آیا جب ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر Jk01AT 5249 ،کشتواڑ سے کوکرناگ کی طرف آرہی تھی، جو اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور گاڑی میں سوار میاں بیوی کو زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج و معالجہ کے بعد حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناختسرینگر کے شالٹنگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے منیر احمد ملک ولد حفیظ اللہ ملک اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر آسیہ تبسم کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔