بجبہاڑہ کے تلخن علاقہ میں اس سے پہلے بھی منشیات کے خلاف 7 اپریل کو پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی جا چکی ہے۔
جس کے بعد بجبہاڑہ پولیس نے منشیات ادویات کے خلاف مہم شروع کردی تھی۔
تو وہیں آج خفیہ اطلاع پر بجبہاڑا پولیس نے علاقہ میں پھر سے چھاپہ مار کاروئی کے دوران منشیات کو اپنے قبضے میں لیا۔
بجبہاڑہ: پولیس نے کثیر مقدار میں منشیات بر آمد کی تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاح موصول ہوئی تھی کہ علاقہ میں ایسا غیر قانونی کام انجام دیا جا رہا ہے، جس کے بعد انہوں نے چھاپہ کے دوران منشیات کے ساتھ ساتھ منشیات فروش کو بھی حراست میں لے لیا۔
وہیں منشیات فروش فاروق احمد بٹ ساکنہ مرہامہ کے قبضے سے کوڈین کی دس بوتلیں بر آمد کی ہے، جبکہ تلاشی کے دوران گھر کے صحن سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کیا گیا۔جبکہ تفتیش کے دوران انہوں نے تلخن کے رہائشی محمد اشرف خان نے منشیات فروش کا نام ظاہر کیا ہے، جو اس غیر قانونی کام میں برابر کا شریک ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 92/2021 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔