ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے حالسی ڈار کپرن علاقے سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید ٹھوکر کے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھے آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔
اننت ناگ کے ڈار کپرن علاقہ کے ایک مکان میں آتشزدگی - house-demaged-in-fire-incident
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حالسی ڈار کپرن علاقہ میں واقع ایک رہائشی مکان میں آتشزدگی کے سبب لاکھوں کی املاک خاکستر ہوگئیں۔
اننت ناگ کے ڈار کپرن علاقہ کے رہائشی مکان میں آتشزدگی
اطلاعات کے مطابق دوپہر کو حالسی ڈار کپرن میں عبدالرشید ٹھوکر نام کے شخص کے رہائشی مکان سے اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ پوری عمارت میں پھیل گئی۔
محکمہ فائر سروس عملہ کے دیر سے پہنچنے پر مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے قمر شاہ آباد میں فائر اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم سوائے یقین دہانی کے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مقامی بی ڈی سی ممبر کے تیئں بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔