اننت ناگ:جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت کو ضلع اننت ناگ کے کہری بل، رمبیر پورہ، رامپورہ، ونتراگ، رونی پورہ، سترنج میدان دیہی علاقوں کے لیے پینے کے پانی کے منصوبے کی تعمیر 18 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا۔
دراصل ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر جو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں نے سنہ 2020 میں ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ سید اقبال طاہر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ضلع اننت ناگ کے کہری بل، رمبیر پورہ، رامپورہ، کرنگسو، ونتراگ، رونی پورہ، سترنج میدان دیہات میں کئی دہائیوں سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کی کثیر آبادی کو گونا گو مشکلات کا سامنا ہے، مذکورہ علاقوں کے لوگ نزدیکی نہر کا پانی پی رہے ہیں جس سے وہ مختلف وبائی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ HC Directs Complete Water Project