اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑکوں کے کنارے گوبر کے انبار، سوچھ بھارت مشن کی ناکامی کا بین ثبوت - بجبہاڑہ گندگی اور غلاظت

میونسپل حکام اور دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے صحت افزا مقامات، آبی ذخائر کے متصل ڈمپنگ سائیٹس تعمیر کرنے کے علاوہ کئی دیہی علاقوں میں سڑکوں کے کنارے گندگی اور غلاظت خاص کر گوبر کے جمع ڈھیر ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کی کامیابی کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دیتے ہیں۔ cowdung along roadside irks pedestrians

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 7:35 PM IST

Updated : Nov 14, 2023, 7:51 PM IST

بجبہاڑہ میں سڑکوں کے کنارے گوبر کے انبار

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ’’سوچھ بھارت مشن‘‘ کے تحت مرکزی حکومت نے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس مشن کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر اور سائنسی بنیادوں پر ڈمپنگ سائٹ کے علاوہ سڑکوں، گلی کوچوں اور عوامی مقامات کی صفائی بھی شامل ہے۔ تاہم وادی کشمیر میں کئی ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سووچھ بھارت مشن یہاں چھو کر بھی نہیں گزرا۔ ایسے ہی مقامات میں بِجبہاڑہ کا تُلہ کھون علاقہ بھی شامل ہے، جہاں گندگی خاص کر گوبر کے ڈھیر جگہ جگہ سڑکوں کے کنارے جمع ہیں۔

تلہ کھون علاقے کے باشندوں نے بتایا کہ چاروں اور گوبر کے انبار ڈمپ کیے جانے کے سبب راہگیروں خاص کر طلبہ کو عبور و مرور میں سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ڈمپنگ سائٹ نہ ہونے کے سبب مقامی، آس پاس کے دیہات کے لوگ ہی سڑکوں کے کنارے گوبر پھینک رہے ہیں، اور متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے صاف نہ کیے جانے کے باعث سڑکوں کے کنارے گوبر کے انبار جمع ہو چکے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’گوبر کے انبار سے اٹھنے والی بدبو سے نہ صرف راہگیر پریشان ہو چکے ہیں بلکہ مقامی رہائشیوں کا جینا بھی دوبھر ہو چکا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ’’علاقے میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔ چونکہ علاقے میں ایک طرف اسکول ہے اور دوسری طرف جامع مسجد، اور اسکے علاوہ کئی اہم ادارے بھی یہاں موجود ہیں جس کے باعث علاقے میں خاص طور پر سڑکوں پر کافی گہما گہمی رہتی ہے، ہزاروں افراد سڑکوں اور گلی کوچوں سے گزرتے ہیں جنہیں سڑکوں کے کنارے پڑے اس گوبر سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اس مسئلے کا فوری حل نکالے کی اپیل کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات سے گوبر اور گندگی کو صاف کیے جانے کے علاوہ عوام میں اس حوالہ سے بیداری پیدا کرنے کی بھی گزارش کی۔

مزید پڑھیں:Heaps Of Garbage In Doda: ڈوڈہ کا وارڈ نمبر آٹھ گندگی کے ڈیر میں تبدیل

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 2014 میں ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘ کا آغاز ماحولیاتی آلودگی کو ختم کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے باوجود ابھیان کا خاص اثر زمینی سطح پر نظر نہیں آ رہا ہے۔ ظاہر ہوتا ہے کہ سرکار کے اس طرح کے ابھیان صرف خبروں کی سرخیاں بٹرونے کیلئے انتظامیہ کے افسران استعمال میں لا رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر صورتحال برعکس نظر آ رہی ہے۔ ’’سوچھ بھارت مشن‘‘ کس حد تک کامیاب ہے وہ بِجبہاڑہ کا تلہ کھون علاقے میں جگہ جگہ گوبر کے جمع ڈھیروں سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اشٹینگو میں گندگی کے ڈھیر، لوگوں کا جینا محال

Last Updated : Nov 14, 2023, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details