بجبہاڑہ: ٹراما اسپتال کی کارکردگی کی ستائش - JAMMU AND KASHMIR
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹراما اسپتال میں حاملہ خواتین کی صحیح نگرانی کی جاتی ہے اور کووڈ کے رہنما خطوط کی مکمل پاسداری ہوتی ہے۔
![بجبہاڑہ: ٹراما اسپتال کی کارکردگی کی ستائش بجبہاڑہ: ٹرامہ اسپتال کی کارکردگی کی سراہنا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8503530-759-8503530-1598001621387.jpg)
پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادیٔ کشمیر میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے اور آئے روز کووڈ 19 مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
گزشتہ کچھ مہینوں سے جہاں وادی کے اکثر و بیشتر اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت شعاری کی وجہ سے کئی حاملہ خواتین نے اپنی جان گنوائی۔ وہیں بجبہاڑہ کے ٹراما اسپتال نے اپنی کارکردگی کی وجہ سے حاملہ خواتین کو تحفظ بخشنے میں اپنا کلیدی رول نبھایا اور کووڈ حاملہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔
اسپتال کا طبی عملہ حاملہ خواتین کی جان بچانے میں دن رات محنت کر رہے ہیں اور حال ہی میں دو حاملہ خواتین کی سرجری احسن طریقے سے کامیاب ہو گئی جس کے لئے لوگوں نے ٹراما اسپتال میں تعینات عملے کی کافی ستائش کی ہے۔