اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹپ دق کے عالمی دن کے موقعے پر محکمہ ہیلتھ نے ڈاک بنگلو اننت ناگ میں ایک تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں اسکولی طلبہ کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں نے اہک ریلی نکالی۔ ریلی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ گلزار احمد اور سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زاگو نے ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔اس سال اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع ٹی بی سب الیمینیشن زمرے میں آ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وارانسی میں عالمی یوم ٹی بی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے ڈی سی اننت ناگ اور پلوامہ کو اسناد سے نوازا۔
اننت ناگ میں سی ایم او ڈاکٹر ایم وائی زاگو کی صدارت میں ٹی بی بیداری کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ریلی کے دوران جموں کشمیر سے ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ ضلع اننت ناگ میں لگ بھگ 80 فی صدی ٹی بی کو ختم کیا گیا اور آئندہ وقت میں اس ہدف کو 100 فی صدی تک لے جانے کے لیے ڈسٹرکٹ ٹی بی سینٹر اقدامات اٹھا رہا ہے۔