نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے آکورہ اور مٹن میں قائم اسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کو میسر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتالوں میں طبی و نیم طبی عملہ کی کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مرکزی سرکار سے سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سٹاف کی کمی کو دور کرنے کی بھی مانگ کی۔
دورے کے دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’نیشنل کانفرنس کا منشور روز اول سے ہی جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہوں کو ہموار کرنا ہے، ہمارا موقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ یہاں کے لوگوں کی صحیح ترجمانی ہو، تاہم ہمیں وہ سپورٹ نہیں مل پا رہا ہے، جس سے ہم لوگوں کی اُمیدوں پر کھرا اترنے میں کامیاب ہو پاتے۔‘‘