اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: آتشزدگی میں دھان کی فصل خاکستر - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دھان کی فصل کو آگ لگانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

anantnag
anantnag

By

Published : Oct 8, 2020, 9:39 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈیٹھو گاؤں میں بدھ کی شام اس وقت لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے، جب نامعلوم افراد نے جمع رکھی ہوئی دھان کی فصل کو نذر آتش کردیا۔

اننت ناگ: آتشزدگی میں دھان کی فصل خاکستر
اطلاعات کے مطابق حلقہ شانگس کے گاؤں ڈیٹھو میں نامعلوم افراد نے کاشت کی جانے والی دھان کی فصل کو نذر آتش کر کے راکھ میں تبدیل کر دیا۔
دریں اثنا گاؤں کے لوگوں نے آتشزدگی پر قابو پانے کی پوری کوشش کی لیکن تب تک دھان کی فصل خاکستر ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details