اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiranga Rallies in Kashmir: کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام - اننت ناگ میں ترنگا ریلی

آزادی کے امرت مہوتسو کا جشن بھارت بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی اس حوالے سے کئی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ ان دنوں پر ضلع میں مختلف پروگرامزکا انعقاد کر کے لوگوں میں بیداری پیدا کررہی ہیں۔Tiranga Rallies in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 12, 2022, 6:24 PM IST

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز ہوچکا ہے اور ہر ایک اضلاع میں اس مہم کے تحت ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ جہاں ان ریلیوں کے دوران مہم میں شامل لوگوں اپنے ہاتھوں میں ترنگا لے کر ہر گھر ترنگا گھر گھر ترنگا کے نعرے بلند کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔Tiranga Rallies in Kashmir

کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلیز منعقد

پلوامہ:
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ہر گھر ترنگا مہم کے تحت جموں وکشمیر پولیس نے ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں اسکولی طلبہ ،جموں کشمیر پولیس کے جوانوں نے اور سی آر پی ایف کے 183،182 بٹالین کے جوانوں نے شرکت کی۔Tiranga Rallies in Pulwama

اس مہم کا آغاز ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر دھونڈیال اور 183 کے کمانڈنگ آفیسر آر ڈی جینی انال کی موجودگی میں کیا اس موقع پر پولیس اور سی آر پی ایف کے سبھی اعلی افسران موجود رہے۔ یہ ریلی ضلع پلوامہ کے بونورہ علاقے سے شروع کی گی اور قصبہ پلوامہ سے ہوتے ہوئے بعد میں پولیس لائن پلوامہ میں اختتام ہوئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے بات کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں ہر گھر ترنگا مہم جاری ہے اس سلسلے میں اج ہم نے بھی اس مہم کا آغاز کیا ہیں۔ریلی کا مقصد نوجوان کو ترنگا کے بارے میں جانکاری دینے ہے۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام

اننت ناگ:آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت اننت ناگ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی میں قصبہ کے مختلف اسکولی بچوں نے شرکت کی۔ترنگا ریلی سپورٹس اسٹیڈیم مہندی کدل میں منعقدہ کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی اننت ناگ غلام حسن شیخ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر قومی ترانہ کے بعد بچوں نے نشے کی لت سے دور رہنے کا عزم دہرایا۔ اے ڈی سی طلبہ کو ترنگا کی اہمیت سے روشناس کرایا اور وطن سے پیار اور ذمہ داری کے بارے میں اسکولی بچوں کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عاشق حسین ، چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ محمد خلیل و دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔ Tiranga Rallies in anantnag

کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام

پامپور:

وہیں ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں پچاس آر آر کی جانب سے ایک بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی۔بائیک ریلی 50راسٹریہ راٸفلز کے پانپور کیمپ سے شروع ہو کر نیشنل ہائی وے سے گزرتے ہوئے چندہارا پانپور کے موڈ تک گٸ جہاں سے ریلی وآپس لوٹی اور کیمپ میں دوبارہ داخلی ہو کے اختتام پزیر ہوٸی۔Bike Rally in Pampore

فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عوام میں جوش و خروش اور ترنگا کے احترام میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ہر جگہ ”ہر گھر تیرنگا“ کے اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کریں،تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔انہوں نے نوجوانوں کے ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلیز منعقد

ترال:

ہر گھر ترنگا مہم کے تحت آج ترال پولیس نے ایک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا جس میں ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول، ایس ایچ او ترال کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی ترال تھانے سے شروع ہو کر ستورہ اور وہاں سے واپس ہو کر ترال میں اختتام پزیر ہوئی۔ بائیک ریلی میں شامل نوجوان ترنگا لہراتے ہوئے مختلف دیہات سے گزے۔Bike Rally in Tral

کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلیز منعقد

بانڈی پورہ:

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں آج ایک عظیم و شان ہر گھر ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تقربیاً 12 ہزار اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی کا اہتمام ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے کیا تھا۔Tiranga Rallies in Bandipora

ریلی میں انتظامیہ کے کئی افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ملک،ڈسٹرکٹ نوڈل افسر بانڈی پورہ محمد اشرف اور دیگر کئی افسران نے شریک ہوئے۔اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے اہتمام سے ہر گھر ترنگا کے تحت ان ریلیز کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران دیگر اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ ان ریلیز میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اس سال جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں تو ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط کریں۔ ترنگا لہرائیں یا 13 اور 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں اس کی نمائش کریں کیونکہ یہ تحریک قومی پرچم کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details