Demolition Drive کوکرناگ میں نصف درجن سے زائد غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کیا گیا
کوکرناگ لارنو تحصیل میں انتظامیہ کی جانب سے 6 تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا، اگرچہ انتظامیہ نے پہلے ہی ان تعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان کو پیشگی نوٹس بھیجی تھی۔half a dozen illegal structures demolished in Kokernag
سب ضلع انتظامیہ کوکرناگ نے آج صبح تحصیل لارنو میں نصف درجن سے زائد غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا، جبکہ مذکورہ تحصیل کے حدود میں آنے والی کئی کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کر لیا گیا، مذکورہ ڈھانچے کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ لارنو تحصیل میں انتظامیہ کی جانب سے 6 تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا، اگرچہ انتظامیہ نے پہلے ہی ان تعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان کو پیشگی نوٹس بھیجی تھی، جبکہ ان کے پاس کوکرناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیرات کرنے کی کوئی اجازت نہیں پائی گئی، تاہم تعمیراتی ڈھانچوں کے مالکان عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے رہے، جس کے چلتے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے سب ضلع کوکرناگ کو احکامات جاری کئے اور ایس ڈی ایم کوکرناگ نے ایک ٹیم تشکیل دی، اور اسی حکم نامے کے چلتے آج صبح آٹھ ڈھانچوں کو منہدم کردیا گیا۔half a dozen illegal structures demolished in Kokernag
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر آج محکمہ مال اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں کے ذریعے غیر قانونی تجاوزات کو منہدم کرنے کی مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے کے دوران چھے ڈھانچوں کو منہدم کر دیا گیا ہے، کوکرناگ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والے کئی تعمیرات کی نشاندہی پہلے ہی ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں کے اندر انہیں بھی منہدم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:LCMA Demolition Drive انہدامی کارروائی میں کئی تعمیری ڈھانچے مسمار