اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hail Storm Damaged Apple Crop: پلوامہ میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو بھاری نقصان - باغ مالکان میں کافی تشویش

وادی کشمیر میں پچھلے کئی روز سے دوپہر کے بعد موسم خراب Hail Storm in Kashmir ہونے کی وجہ سے باغ مالکان میں کافی تشویش پھیل گئی ہے۔ پلوامہ کے مقامی کسان غلام حسن مالک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں کل بہت تیر ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے علاقے کی تمام کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ ہمارے میوہ باغات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ Hail Storm Damaged Apple Crop in Pulwama

Hail Storm Damaged Apple Crop: پلوامہ میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو بھاری نقصان
Hail Storm Damaged Apple Crop: پلوامہ میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو بھاری نقصان

By

Published : May 27, 2022, 4:37 PM IST

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی گزشتہ کئی روز سے دوپہر کے بعد موسم خراب Hail Storm in Pulwama ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وادی کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو کافی نقصان Hail Storm Damaged Apple Crop in Pulwama پہنچ رہا ہے۔

Hail Storm Damaged Apple Crop: پلوامہ میں ژالہ باری سے سیب کے باغات کو بھاری نقصان

وہیں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ ارہل علاقے کے علاوہ اس کے ملحقہ دیہات میں ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ رواں برس اگرچہ مارچ اور اپریل کے ماہ میں موسم اچھا رہا تھا، جس کی وجہ سے سیب کے باغات مختلف بیماریوں سے محفوظ رہے تھے۔ وہی کئی روز سے موسم خراب ہونے کی وجہ سے ان میوہ باغات میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور ژالہ باری بھی کسانوں کے لئے ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ Hail Storm Damaged Apple Crop in Pulwama

مقامی لوگوں کے مطابق محمکہ باغبانی کے ملازمین ان کی رہنمائی کرنے سے قاصر ہیں۔ اس سلسلے میں کسان غلام حسن مالک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں کل بہت تیز ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے علاقے کی تمام کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ ہمارے میوہ باغات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کے علاقے میں محمکہ باغبانی کے افسران یا ملازمین نہیں آئے ہیں۔ Hail Storm Damaged Apple Crop

یہ بھی پڑھیں:

منڈی میں ژالہ باری سے باغات کو بھاری نقصان,معاوضے کی اپیل

اس ضمن میں مقامی کسان فاروق احمد گنائی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ باغات کے سوا ہمارے کوئی بھی سہارا نہیں ہے، ہم اپنے ضرورت ان ہی باغات سے پورا کرتے ہیں اور یہ ہمارے کمائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمارے علاقے میں ابھی تک کوئی بھی نہیں آیا، جو ہمیں مشورہ دیتا کہ آخر اس فصل پر ہم کون سی ادویات چھڑکیں تاکہ ہماری فصل اچھی سے تیار ہو۔ Hail Storm Damaged Apple Crop in Pulwama

ABOUT THE AUTHOR

...view details