مٹن اننت ناگ میں گُرو نانک کا 554 یوم پیدائش گرم جوشی کے ساتھ منایا گیا - گرو نانک جینتی
وادی کشمیر میں پیر کے روز سخت سردی کے بیچ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی کا 554 واں یوم پیدائش انتہائی مذہبی و جوش و جذبے اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کی چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔Guru Nanak Jayanti 2023
Published : Nov 27, 2023, 7:48 PM IST
اننت ناگ:سکھ کمینٹی کی جانب سے جہاں دنیا کے مختلف حصوں میں گرو نانک دیو جی کی یوم پیدائش کا دن بڑے ہی عقیدت احترام و جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وہیں جنوبی ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں بھی گرو نانک دیو جی کا 554 یوم پیدائش کا دن گرم جوشی سے منایا گیا۔اس موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے سکھوں نے مٹن کے گردوارہ صاحب میں حاضری دی اور خصوصی پوجا پاٹ کی۔
مٹن کے سکھوں نے گرو نانک جی کی یوم پیدائش پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی زندگی لوگوں کی خدمت سچائی انصاف کے لئے وقف کی ہے اور ان کی زندگی اور تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دنوں تک یہاں بجن کیرتن کا اہتمام ہوتا ہے جبکہ آخری دن پر یہاں بجن کیرتن کے ساتھ ساتھ لنگر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔
اس موقع پر مقامی سکھوں نے کہا کہ مٹن کی صدیوں سے روایت رہی ہے کہ یہاں ہر فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ آپسی بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں اور ہر کسی تہوار پر ایک دسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مٹن صاحب گردوارہ ایک پاک جگہ ہے کیونکہ گرو نانک جی 1517 میں یہاں آئے تھے اور مزکورہ جگہ پر 13 دن تک قیام کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرو نانک جی امن کا درس لے کر یہاں وارد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو جی نے اپنی زندگی میں یہ پیغام دیا کہ دنیا میں جتنے بھی لوگ ہے، سب اللہ کے بندے ہیں کسی بھی انسان میں کوئی بھید بھاو نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: