اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام - etv bharat urdu

ضلع اننت ناگ کے  ہٹمورہ، بجبہاڑہ میں گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

بجبہاڑہ میں گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر تقریب منعقد
بجبہاڑہ میں گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر تقریب منعقد

By

Published : Jan 20, 2021, 4:52 PM IST

دنیا کے مختلف حصوں میں گرو گوبند سنگھ کا یوم پیدائش نہایت ہی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی بجبہاڑہ کے ہٹمورہ علاقے میں بدھ کو گرو گوبند سنگھ کا 354 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے ہٹمورہ، بجبہاڑہ کے گرودوارہ میں حاضری دی اور پورے عالم میں امن و امان کی خاطر دعائیں مانگیں۔

بجبہاڑہ میں گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش پر تقریب منعقد

ہٹمورہ میں بدھ کو سکھ مذہب سے وابستہ عقیدت مندوں نے گرو گوبند کے یوم پیدائش پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرو گوبند سنگھ کی زندگی عوام کی خدمت، سچائی اور انصاف کے لیے وقف رہی۔ ان کی زندگی اور تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی سوانح حیات آج بھی ہمیں متاثر کرتی ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عقیدت مندوں نے کہا کہ ’’مقامی سکھ برادری کے علاوہ اس تہوار میں ہٹمورہ علاقے کی ہندو اور مسلم آبادی بھی شریک ہوتی ہے۔‘‘

اس موقع پر بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت سبھی کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details