جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار گلی محلوں میں گھوم کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
وہیں دوسری جانب کئی آزاد اُمیدواروں نے بھی ڈی ڈی سی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، انہی خواتین میں سے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دیوسر علاقہ کی منیرہ اختر بھی شامل ہیں۔ جو آزاد اُمیدوار کے بطور لارنو بلاک سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ منیرہ کا کہنا ہے 'اُن کی برادری کو اب تک ہر سیاستدان نے نظرانداز کیا ہے۔ اگرچہ اُن کی برادری سے بھی کئی سیاستدان آئے اور گئے، تاہم آج تک کسی سیاست دان نے ان کی داد رسی کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی'۔