اننت ناگ:ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور تاریخی اہمیت کے حامل ویری ناگ چشمہ کے گرد دیوار بندی کا کام شروع کیا گیا ہے، تاہم اتھارٹی کی جانب سے مغل فن تعمیر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس پر مقامی باشندوں نے ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Guidelines Violated by Verinag Development Authority
Guidelines Violated at Verinag تاریخی ورثہ کی دیواربندی میں مغل فن تعمیر نظر انداز
مشہور سیاحتی مقام ویری ناگ میں مغل دور کے فن تعمیر کو فروغ دینے اور حفاظت کرنے کے بجائے ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسے زک پہنچانے کے درپے ہے۔ Violation of guidelines at Verinag
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی اوقاف کمیٹی کے صدر فاروق احمد خان نے ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دیوار بندی میں عام عمارتوں کی طرح سادہ اور عام اینٹیں اور سیمنٹ استعمال میں لایا جا رہا ہے جس سے نہ صرف مغل فن تعمیر کا حسن تباہ ہو رہا ہے بلکہ یہ محکمہ آرکیولاجی کی جانب سے وضع کی گئی گائڈ لائنز کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آرکیولاجی کی گائڈ لائنز کے مطابق چشمہ کے گرد 200 میٹر تک کوئی بھی تعمیری سرگرمی انجام نہیں دی جا سکتی تاہم ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سبھی گائیڈ لائنز کو بالائے طاق رکھ کر دیوار بندی شروع کی ہے جو ویری ناگ کے قدرستی حسن کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مقامی باشندوں نے حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔