اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعہ کی علی الصبح اس وقت ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب مشتبہ دماغی طور معذور شخص نے کئی افراد پر لاٹھی سے حملہ کرکے ان کو لہولہان کیا ۔ اس وارادت میں خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ایس ڈی ایم پہلگام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا علاج و معالجہ ہسپتال میں جاری ہے۔ Aishmuqam Youth Kills Three Persons
اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ ملوث شخص کی شناخت جاوید حسن راتھر کے طور پر ہوئی۔ اطلاع کے مطابق جاوید احمد نے پہلے اپنے والدین پر حملہ کیا اور بعد میں مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس واقعہ میں خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوئی ۔ مرنے والوں کی شناخت عشمقام کے رہنے والے غلام نبی خادم، ان کی والدہ حذیفہ بیگم اور محمد امین شاہ کے بطور ہوئی ہے،جبکہ چھ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ Drug Addict Kills Three In Aishmuqam
سب ڈویژنل مجسٹریٹ پہلگام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور وہ ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس سانحہ کے بعد علاقہ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کی ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ملوث شخص پہلگام میں نانوائی کی دکان چلا رہا ہے، اس کی دماغی حالت صحیح تھی، انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ شخص منشیات کا عادی تھا۔Ground Report of Aishmuqam Incident