جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں آج شام سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی اور گرنیڈ پھینکا جس سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک جوان اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔