جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گرینیڈ حملے کی وجہ سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
سنگم بجبہاڑہ میں گرینیڈ حملہ، ایک جوان زخمی - سنگم بجبہاڈہ میں گرینیڈ حملے
ضلع اننت ناگ کے سنگم بجبہاڑہ میں گرینیڈ حملے کی وجہ سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جوان کو علاج و معالجے کے لیے بجبہاڈہ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری اہلکاروں کے مطابق عسکریت پسندوں نے سنگم کے قریب تعینات سکیورٹی فورسز پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے، جن کو علاج و معالجے کے لیے بجبہاڈہ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
زخمی اہلکار کی شناخت سی آر پی ایف کے 90 بٹالین ہردیال یادو کے طور پر کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق جائے حادثہ والے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔