اردو

urdu

ETV Bharat / state

Summer Vacation in Kashmir Schools: کشمیر اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کے روز کشمیر صوبے کے سبھی اسکولوں میں 4 جولائی سے 10 روز تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ Summer Vacation In Kashmir Schools

govt-announces-summer-vacations-for-schools-in-kashmir
: کشمیر میں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

By

Published : Jul 1, 2022, 4:52 PM IST

سرینگر:کشمیر صوبے میں سرمائی زون کے تحت آنے والے سبھی اسکولوں میں 4 جولائی سے 10 روز تک گرمائی تعطیلات ہوگی، اس کا علان جمعہ کے روز ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے کیا۔ وادی کشمیر میں شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے کشمیر صوبے کے اسکولوں میں 4 سے 14 جولائی تک 10 روز کی گرمی کی چھٹیاں ہوں گی۔ Summer Vacation In Kashmir Schools

کشمیرمیں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان
محکمے ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری بی کے سنگھ کے مطابق گذشتہ دنوں سے کشمیر میں گرمی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں میں موسم گرما کی تعطلات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایسے میں اس حوالے جمعہ یا ہفتے کے روز باضابطہ طور احکامات صادر کیے جائیں گے۔ واضح رہے وادی کشمیر شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے اور جمعرات کو سرینگر میں سیزن کا گرم ترین دن 34.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مانسون کی بارش سے جمعرات کو جموں میں کچھ راحت ملی۔ وہیں سرینگر میں اس سیزن میں پارہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں درجہ حرارت گزشتہ 12 برس میں تیسرے نمبر پر رہا۔ 9 جون 2021 کو سرینگر میں 34.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں گزشتہ 12 برسوں میں جون کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 3 جون 2018 کو 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سرینگر میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 29 جون 1978 میں 37.8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details