میٹنگ میں ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر، ڈی آئی جی شمالی کشمیر اے کے گوئیل، ڈی آئی جی سی آر پی ایف دلیپ سنگھ، ایڈیشنل سی ای او شری امر ناتھ شرائین بورڈ انوپ سونی، کیمپ ڈائریکٹر ننون بیس کیمپ امت شرما، سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ناصر احمد، جنرل منیجر ورکس شری امر ناتھ شرائین بورڈ آر کے پنڈتا اور مختلف محکموں کے انجینئران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر خالد جہانگیر نے ایک پاور پوائنٹ پرذنٹیشن کے ذریعے صحت عامہ، صحت، بجلی، خوراک، تعمیرات عامہ، لیبر، جنگلات، میونسپلٹی اور دیگر محکموں کی طرف سے جاری یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل، گلاب باغ اور قاضی گنڈ میں تین اضافی ٹرانزٹ کیمپ قایم کئے گئے ہیں جہاں آکسیجن سہولیات، ضروری ادویات اور دیگر قسم کا ساز و سامان دستیاب رکھا گیا ہے اس کے علاوہ پوتر گپھا کے راستے تمام لازمی انتظامات کئے گئے ہیں۔