اننت ناگ: بلا شبہ وادی کشمیر کا ذرہ ذرہ قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ یہاں کا فطری حسن دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ خوبصورتی کے لحاظ سے ضلع اننت ناگ کا، کوکرناگ علاقہ ایسا دلفریب علاقہ ہے، جس کے ہر جزو کو قدرت نے اپنی کاریگری سے سجایا ہے۔ کوکرناگ کا سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، ڈکسُم، مغل گارڈن جیسے مقامات یہاں کے حُسن کو مزید دوبالا کرتی ہیں۔ Tourism Master Plan for Kokernag
تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ ہر موسم میں قدرتی مناظر سے بھرپور یہ جگہ حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلگام، گلمرگ و دیگر سیاحتی مقامات کی طرح کوکرناگ کو سیاحتی اعتبار سے فروغ دینے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ کوکرناگ کے کئی علاقے ایسے ہیں، جن کی پوشیدہ خوبصورتی دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے سیزن میں بھی سیاحوں کی قلیل تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ Kokernag Tourism Suffers Negligence of Government