اردو

urdu

ETV Bharat / state

Plantation Drive in Pahalgam: محکمہ جنگلات کی جانب سے پہلگام میں شجرکاری مہم - محکمہ جنگلات اننت ناگ

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ینر، پہلگام علاقے میں محکمہ جنگلات J&K Forest Department کی جانب شجرکاری مہم کا آغازPlantation Drive in Pahalgam کیا گیا جس میں پی آر آئی ممبران سمیت محکمہ جنگلات کے عملہ نے شرکت کی۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے پہلگام میں شجرکاری مہم
محکمہ جنگلات کی جانب سے پہلگام میں شجرکاری مہم

By

Published : Dec 25, 2021, 7:35 PM IST

20 سے 25 دسمبر تک منائے جانے والے گُڈ گورننس ہفتہ Good Governance Week کے پیش نظر محکمہ جنگلات اننت ناگ نے ینر، پہلگام میں نالہ لدر کے کنارے کئی درخت لگائے۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے پہلگام میں شجرکاری مہم

ایس ڈی ایم پہلگام، پی آر آئی ممبران، سماجی کارکنان سمیت محکمہ جنگلات کے افسران نے شجرکاری مہم Plantation Drive in Pahalgam میں حصہ لیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محکمہ جنگلات J&K Forest Department کے افسران نے بتایا کہ علاقے میں شجر کاری مہم Pahalgam Plantation Drive کے تحت دریائوں اور ندی نالوں کے کناروں پر پودے نصب کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے بھی مقامی سطح پر بھی شجرکاری مہم چلائے جانے کا اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: فوج کی جانب سے ضلع میں شجر کاری مہم

ڈی ایف او بجبہاڑہ نے بتایا کہ ’’ریور انڈیا پروگرام‘‘ River India Programmeکے تحت محکمہ جنگلات نے آبی ذخائر کے کناروں کی حفاظت کے لیے مختلف مقامات پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین جے کے Green J&K کے تحت بھی شجر کاری مہم میں وسعت لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’محکمہ جنگلات کی جانب سے ضلع میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ ریور انڈیا پروگرام کے تحت کناروں کے کٹاؤ کو کم کرنے اور گرین کور Green Coverکو بڑھانے کے لیے دریاؤں کے آس پاس کے علاقوں میں شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details