اردو

urdu

ETV Bharat / state

GMC Anantnag Organises Workshop جی ایم سی اننت ناگ میں محکمہ امراض نسواں کی جانب سے ورکشاپ - اننت ناگ اردو نیوز

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں محکمہ امراض نسواں کی جانب سے بانجھ پن پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ GMC Anantnag Organises Workshop

جی ایم سی اننت ناگ میں محکمہ امراض نسواں کی جانب سے ورکشاپ
جی ایم سی اننت ناگ میں محکمہ امراض نسواں کی جانب سے ورکشاپ

By

Published : Dec 7, 2022, 2:02 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منعقد ورکشاپ میں فیلڈ کے ماہرین کی ایک بڑی تعداد فیکلٹی کے مختلف اراکین، کنسلٹنٹس اور دیگر ڈاکٹرس نے شرکت کی۔سی ایم ای، ورکشاپ کے دوران مقررین نے بانجھ پن کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی جن میں سیمین اینالیسس، اینڈومیٹرائیوسس، بانجھ پن کی ابتدائی تشخیص وغیرہ شامل ہیں۔ ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سید نواز نے کہا کہ جی ایم سی میں جراحی، او پی ڈی، آئی پی ڈی میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے اور محکمہ نے لیپروسکوپک سرجری بھی شروع کر دی ہے۔ اور جی ایم سی میں اب تک 250 کامیاب لیپروسکوپک سرجریز کی گئی ہیں۔ GMC Anantnag Organises Workshop

لیبر روم میں، سی ٹی جی مشینوں، ملٹی پیرامیٹر مانیٹروں کی تنصیب کی گئی ہے جو مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید بڑھائی گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم سی اننت ناگ سے مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے میں بھی کافی کمی آئی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ، پروفیسر (ڈاکٹر) طارق سید قریشی نے اپنی مختصر گفتگو میں بانجھ پن کے علاج کی اہمیت پر زور دیا جو کہ آج کے دور میں بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر نواز کی قیادت میں آرگنائزنگ ٹیم اور اور ٹیم میں شامل تمام ڈاکٹرس کو بہتر کارکردگی پر مبارکباد پیش کی، اور مریضوں کی بہتری اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ سی ایم ای کے بعد انٹرا یوٹرن انسیمینیشن پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا انعقاد ڈاکٹر نواز نے ماہرین کی ٹیم کے ساتھ کیا اور اسے اعلیٰ درجے کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے آڈیٹوریم میں براہ راست دکھایا گیا۔GMC Anantnag Organises Workshop

یہ بھی پڑھیں :Canteen in GMC Anantnag جی ایم سی اننت ناگ میں جلد ہی کینٹین شروع کی جائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details