اننت ناگ: اننت ناگ کے گورمنٹ میڈیکل کالج میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب آپریشن قلب ماہر ڈاکٹروں نے انجام دیا۔ جس سے نہ صرف جنوبی کشمیر بلکہ خطہ چناب کے لوگوں نے بھی کافی سراہنا کی۔
میڈیسن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ نے ہفتہ کے روز دو "ڈیول چیمبر پیس میکر امپلانٹیشن" سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی ہیں،یہ جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔ یہ کامیاب تجربہ 62 سال اور 60 سال کی عمر کے دو مریضوں پر کیا گیا جن میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماریاں تھیں۔
یہ سرجری آرتھو تھیٹر میں سی آرم کے تحت کی گئی اور 3 گھنٹے تک جاری رہی۔ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی کارڈیالوجی ٹیم کی قیادت سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر کر رہے تھے۔ جن میں ڈاکٹر شمیم اقبال اور ڈاکٹر شوکت حسین شاہ، رجسٹرار، ڈاکٹر بلال گنائی ، اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ اور تھیٹر ٹیکنیکل اور نرسنگ اسٹاف کے مکمل تعاون سے مریض علاج کے بعد ٹھیک ہو رہے ہیں ۔