اننت ناگ:ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے بانی غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ غیر ریاستی باشندگان کو جموں کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے خلاف تھے اور خلاف رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں سب کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے، لیکن جمہوری عمل میں ووٹر صرف اپنی ریاست کے لئے ووٹ ڈال سکتا ہے، تاہم جموں کشمیر میں غیر ریاستی باشندگان کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا ٹھیک نہیں ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو جنوبی ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔Azad on voting Rights to Non Locals in JK
غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں کشمیر میں جو بھی غیر ریاستی لوگ موجود ہیں ان کو اپنی ریاست کے لئے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔ دفعہ 370کے تحت جموں وکشمیر کے لوگوں کو سب سے بڑی سہولیت تھی کہ غیر مقامی افراد یہاں پر اپنا اندراج نہیں کراسکتے تھے۔DAP Chairman Azad on outsider voter rights in jk
اُن کے مطابق تحصیلدار کی جانب سے غیر مقامی شہریوں کو ووٹنگ رائٹس کی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ صحیح نہیں اور ہم اس کی مخالفت کرتے ہیںم
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کو مضبوط کرنے کی خاطر زمینی سطح پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی، ضلعی، زونل کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے لیڈران کو اختیارات تقویض کئے گئے ہیں۔
غلام نبی آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کو سمجھایا گیا ہے کہ اس پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرانے کی خاطر مہم شروع کی جائے تاکہ یہ نہیں لگنا چاہئے کہ کانگریس سے ناطہ توڑ کر لیڈران اس پارٹی میں شامل ہو کر اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔