اننت ناگ:پیپلز کانفرنس کے رہنما اور سابق ایم ایل اے شانگس پیرزادہ منصور حسین نے بتایا کہ یہاں کی عوام کو بااختیار بنانے کے بجائے غیر ریاستی باشندوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم جموں کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام 1987 کی غلطی کا خمیازہ ابھی بھی بھگت رہے ہیں۔ غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ دینے کا حق دے کر حکومت پھر سے اسی غلطی کو دوبارہ دہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے بجائے غیر ریاستی باشندوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔