جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں واقع زلنگام علاقے میں ایک لڑکی نے زہریلی شے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔
لڑکی نے خوکشی کرنے کی کوشش کی - انیس سالہ لڑکی
کوکرناگ میں واقع زلنگام میں 19 سالہ لڑکی نے زہریلی شے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔
خوکشی کرنے کی کوشش
تفصیلات کے مطابق کوکرناگ سے محض چار کلومیٹر کی دوری پر واقع زلنگام نامی علاقے میں انیس سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گھر میں کوئی زہریلی چیز کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا۔
اس کے بعد گھر میں موجود دیگر افراد خانہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی کو سب ضلع ہسپتال کوکرناگ میں داخل کرایا، جہاں سے لڑکی کو بہتر علاج کے لیے ضلع کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ آخری اطلاع ملنے تک مذکورہ لڑکی کا علاج جاری تھا.