اننت ناگ:کانگریس کے سابق رہنما اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے دعویٰ کیا کہ انہیں عسکریت پسندوں کی جانب سے جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک ساتھی نے با خبر کیا کہ عسکریت پسندوں نے انہیں اس بات پر جان سے مارنے کی دھمکی دی کہ وہ وادی کا دورہ کرنے سے قبل قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال اور اور وزیر داخلہ سے ملے تھے۔ Gh Nabi Azad says he received death Threats
ان باتوں کا اظہار غلام نبی آزاد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ پبلک کنونشن میں خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادانہ سوچ رکھتے ہیں اور وہ کسی کی غلامی کرنا نہیں جانتے۔ آزاد نے کہا کہ ’’میں خریدو فروخت کی سیاست نہیں کرتا ہوں۔‘‘ آزاد نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی انہیں اس طرح کی کئی دھمکیاں ملی ہیں لیکن وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ Gh Nabi Azad Holds Convention in South Kashmir