اردو

urdu

ETV Bharat / state

GDP Convention In Ananatnag 'کشمیر میں انتخابات وقت کی اہم ضرورت' - ڈاک بنگلو کھنہ بل

اننت ناگ میں غریب ڈیموکریٹک پارٹی نے جموں و کشمیر کی تمام اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

18033394
18033394

By

Published : Mar 20, 2023, 7:30 AM IST

اننت ناگ میں غریب ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں غریب ڈیموکریٹک پارٹی(جی ڈی پی) کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی لیڈران کے علاوہ کافی تعداد میں پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر غریب ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی صدر بشیر احمد گنائی نے کہا کہ سیاست میں غریب لوگوں کو ترجیح دینے کےلیے ان کی جماعت سرگرم ہے۔ کیونکہ آج تک جموں و کشمیر میں غریب عوام کا استحصال ہوتا رہا ہے۔ پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے بعد پارٹی قومی صدر بشیر احمد گنائی نے کہا کہ انکی جماعت جموں و کشمیر کی تمام اسمبلی سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور وہ امیدوار غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہوں گے۔ اور پارٹی کا غریب دوست ایجنڈا انہیں دیگر سیاسی لیڈران پر سبقت پانے میں کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں کہا کہ کشمیر میں انتخابات کا عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور جس طرح کشمیری عوام اس وقت پریشانیوں اور مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں انتخابات ہونے سے یہاں ایک جمہوری نظام پھر سے قائم ہوگا اور عوام کو درپیش مسائل میں کسی حد تک کمی ہوگی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کروانے کے لیے جلد اپنا فیصلہ سنائے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے پارٹی صدر بشیر احمد آهنگر و دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔اس پروگرام کے دوران کئی سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے جی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر بشیر احمد گنائی نے کہا کہ وہ زمینی سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں اور عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کے حل کے لیے ضلع انتظامیہ ملاقات کرکے اسے حل کیا جائے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس غریب پارٹی سے جڑے۔ جس سے پارٹی کی ساخت بھی مضبوط ہوگی اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی اور غریبوں کو نمائندگی کرنے کا موقع بھی فراہم ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں : Hath Se Hath Jodo Campaign جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد منعقد ہونے چاہیے، کانگریس

ABOUT THE AUTHOR

...view details