اردو

urdu

ETV Bharat / state

G A Mir Nominated Congress Working Committee Member: کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال - جی اے میر اننت ناگ استقبال

سابق وزیر غلام احمد میر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں نئی حکومت قائم ہوگی۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال

By

Published : Aug 22, 2023, 1:25 PM IST

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی اور اسٹیٹ کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کیے جانے پر ان کے حامیوں نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ چوک میں ان کا والہانہ استقبال کیا۔ میر جوں ہی ویری ناگ چوک پہنچے تو یہاں پہلے سے ہی موجود درجنوں کانگریس کارکنان نے ان کا استقبال کیا اور غلام احمد میر کو ایک ریلی کی صورت میں ان کی رہائش گاہ، اموہ، پہنچے جہاں پر کانگریس پارٹی کا ایک کنوینشن منعقد کیا گیا۔ حامیوں نے غلام احمد میر کو مبارکباد پیش کی جبکہ کارکنوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کی

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کانگریس پارٹی میں زمینی سطح کے ایک ورکر کو اس عہدہ کیلئے نامزد کرنے پر ہائی کمانڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’’پارٹی میں اب بدلاؤ آیا ہے۔‘‘ میر کے مطابق ’’کانگریس ہائی کمان جموں و کشمیر کے باشندوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتی ہے اور ہائی کمان چاہتی ہے کہ سبھی ایوانوں میں کشمیر کی نمائندگی ہو۔‘‘

میر نے کانگریس سے قریب نصف صدی تک منسلک رہنے کے بعد علیحدہ ہوئے ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد کو مسلم مخالف بیانات جاری کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میر نے ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیے جانے پر ہائی کمانڈ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہائے کمانڈ کی جانب سے جو ذمہ داری ان پر سونپی گئی ہے وہ اس ذمہ داری کا حق ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط بنانے کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ کانگریس پارٹی کارکنان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’پارٹی ہائے کمانڈ نے صحیح وقت پر یہ فیصلہ لیا اور غلام احمد میر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کیا۔‘‘

مزید پڑھیں:Congress on Separate ID for Kashmiris کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ، کانگریس لیڈر

میڈیا نمائندوں کے ساتھ چیت کے دوران جی اے میر نے دعویٰ کیا کہ 2024 پارلیمانی انتخابات میں اب نئی سرکار بنے گی جو ملک اور خاص کر جموں و کشمیر کی بقاء کیلئے کام کرے گی کیونکہ ’’بھاجپا کا یہ رواج رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سے یہاں مذہب کے نام پر سیاست کی ہے جو ملک کے لوگ اب بخوبی جان چکے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details