اننت ناگ: جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق صدر غلام احمد میر نے غلام نبی آزاد کو موقع پرست سیاسی لیڈر قرار دیتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی۔ G A Mir on Ghulam Nabi Azad میر نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے والے سیاسی رہنما غلام نبی آزاد کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'غلام نبی آزاد جیسے مفاد پرست عناصر نے کانگریس کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔
غلام احمد میر نے مزید کہا کہ 'آزاد نے جموں و کشمیر کی قیادت ملنے پر جموں و کشمیر کو ’چھوٹی جگہ‘ قرار دیا تھا تاہم اب وہ یہیں اسی چھوٹی یونین ٹیریٹری میں اپنی پارٹی بنا رہے ہیں۔ میر نے آزاد کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ دو برسوں سے آزاد کے رویے میں تبدیلی آئی جس کا ثبوت بارہا انہوں نے ریلیز اور کنونشنز کے دوران اپنی حرکات اور تقریر سے دیا۔‘‘Mir calls Azad Opportunist Leader
واضح رہے کہ تقریباً نصف صدی تک کانگریس کے ساتھ جڑے رہنے والے سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے گزشتہ ہفتے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ اور نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کرکے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی۔ Azad’s Resignation jolts Congress