اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: میوہ باغ مالکان پریشانیوں کے شکار - اننت ناگ کے کوکرناگ

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں سیب کی پیداوار سے وابستہ افراد اگرچہ رواں سال کے سیب کی بھرپور پیداوار سے کافی خوش تھے، تاہم ابتدائی مرحلہ میں کئی بار شدید ژالہ باری کی وجہ سے تقریبا نوے فیصد سیب کی کاشت تباہ ہوگئی، جس نے مقامی کسانوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔

میوہ باغ مالکان پریشانیوں کے شکار
میوہ باغ مالکان پریشانیوں کے شکار

By

Published : Jul 7, 2020, 9:14 PM IST

کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینک و میوہ بیوپاریوں سے پیشگی رقم حاصل کی تھی اور انہیں امید تھی کہ وہ اپنا میوہ فروخت کرکے قرضہ ادا کریں گے تاہم بدقسمتی سے شدید ژالہ باری ہونے سے اُن کا سارا مال برباد ہو گیا۔

میوہ باغ مالکان پریشانیوں کے شکار

ان کا کہنا ہے کہ سیب کے باغات کے لئے قرضہ پر لئے گئے جراثیم کش ادویات اور کھاد کی رقم بھی ادا کرنے سے وہ قاصر ہیں، جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال بھی موسم کی مار سے انہیں کافی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

جبکہ 5اگست کے بعد ریاست میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد وادی میں پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے اس صنعت سے وابستہ افراد تذبذب کےشکار ہوگئے تھے۔ حالانکہ رواں برس مالکان باغات کو کافی امیدیں تھی کہ شاید گزشتہ سال کے نقصان کی بھرپائی ہوگی لیکن ژالہ باری نے مذکورہ شعبہ سے وابستہ افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

کسانوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ میں نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ باغبانی کی ایک ٹیم روانہ کی جائے اور کسانوں کو بھرپور معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ادھر محکمہ باغبانی کے ڈیولپمنٹ افسر آصف احمد بودھا نے کہا کہ وہ اس معاملے کو متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران کی نوٹس میں لائیں گے اور لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details