بجبہاڑہ:ضلع اننت ناگ کے بجبہاڈہ میں قائم کھرم درگاہ میں معراج عالم کی اختتامی تقریب نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جزبہ کے ساتھ انجام دی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے باجماعت نماز ادا کی، جس کے بعد موئے مبارک کا دیدار کرایا گیا۔ کھرم درگاہ میں مہراج نبیﷺ کے مناسبت سے لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ درگاہ آئی تھی، جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے اطراف و اکناف سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔
اس موقع پر گذشتہ شب سے ہی کھرم درگاہ میں ختمات المعظمات کی روح پرور محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران درگاہ تک جانے والی تمام تر سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ سجایا گیا تھا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی زائرین کو سہولیت پہنچانے کے غرض سے تمام تر سہولیات میسر رکھی گئی تھیں۔ اس موقعے پر درگاہ کے منتظم فیاض احمد نے تمام زائرین کو مبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سہولیات میسر رکھی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کا اپنا ادارہ ہے۔ اس ادارے کی حفاظت کرنا سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔
Shabe Mehraj 2023 کھرم درگاہ میں شبِ معراج کی اختتامی تقریب - اہم خبر شب معراج
شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت مُحَمَّد ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ دیا۔ اس دوران آثار شریف درگاہ حضرت بل اور دیگر مقامات پر نماز پنجگانہ کے بعد عاشقانِ رسول ﷺ کو آن حضرتﷺ کے موئے مبارک کا دیدار کرایا گیا۔
Etv Bharat
اس موقعے پر درگاہ کے علما نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ و سلم کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ سماج میں پھیلی برائیوں سے دور رہیں اور حضور اکرم ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ واضح رہے کہ معراج عالم ﷺ کی تقریبِ سعید کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر اور وادی بھر کی مساجد و خانقاہوں میں عظیم الشان، رُوح پرور اجتماعات اور با برکت مجالس کا انعقاد کیا گیا۔
Last Updated : Feb 25, 2023, 8:40 PM IST