امرناتھ یاترا 2022 Amarnath Yatraشروع ہونے سے چند روز قبل شیش ناگ اور امرناتھ گُپھا (غار) Amarnath Cave And Sheshnag کے گردو نواح میں دوسری بار تازہ برفباری ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شیش ناگ پنجترنی اور امرناتھ گُپھا (غار) میں کئی انچ برف جمع ہوگئی ہے۔ امرناتھ گُپھا پر تعینات عملہ کی جانب سے برف کو ہٹایا جا رہا ہے۔ برفباری کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں کوکرناگ کے مرگن ٹاپ پر بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔
Fresh snowfall at Amarnath Cave: شیش ناگ اور امرناتھ گُپھا پر رواں ماہ میں دوسری بار تازہ برف باری - امرناتھ یاترا 2022
شیش ناگ اور امرناتھ گُپھا (غار) Amarnath Cave And Sheshnag پر تازہ برف باری Fresh snowfall کی وجہ سے کئی انچ برف جمع ہوگئی ہے۔ امرناتھ گُپھا پر تعینات عملہ کی جانب سے برف کو ہٹایا جا رہا ہے۔ برفباری کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Fresh snowfall at Amarnath Cave
واضح رہے کہ اس سال 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا میں جموں کشمیر انتظامیہ Jammu and Kashmir Administration کے مطابق آٹھ لاکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس گپھا کی چھت سے رسنے والے پانی کے جم جانے سے شیولنگ بنتا ہے۔ امرناتھ کا شیولنگ تیار ہو چکا ہے جس کی لمبائی اس بار گزشتہ برسوں میں سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ وہیں امرناتھ یاترا کے پیش نظر سخت ترین حفاظتی انتظامات Amarnath Yatra Securityکیے گئے ہیں۔ سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ Security Check in Jammu Kashmir بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Security: امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات