مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لالن علاقے میں سی آر پی ایف 40 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا،اس طبی کیمپ میں موجود ڈاکٹروں نے علاقہ کے سینکڑوں لوگوں کا علاج و معالجہ کیا،اور مریضوں کے درمیان مفت ادویہ تقسیم کی گئیں۔
مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے فوج کا شکریہ ادا کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمارے علاقے میں معقول طبی سہولیات اب تک فراہم نہیں کی گئی ہیں، تاہم وقتاً فوقتاً فوج کی جانب سے ہمارے پسماندہ علاقوں میں ایسے میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے اور علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویہ بھی دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور فوج کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے علاقہ میں مفت طبی کا اہتمام کیا ہے۔
Free Medical Camp اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ - Jammu and kashmir News
اننت ناگ کے لالن علاقہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے عوام کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ مریضوں کے درمیان مفت میں ادویہ تقسیم کی گئیں۔
مزید پڑھیں:Free Medical Camp پلوامہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
کمانڈنگ آفیسر آر پی مینا نے بات میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سال میں بہت سارے میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ ہم عوام کی مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی لوگوں کوضرورت ہوگی اس جگہ پر نہ ہی صرف میڈیکل کیمپ بلکہ دیگر سرگرمیاں چلائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت ساری جگہوں پر ایسے میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جائیگا