اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Medical Camp اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ - Jammu and kashmir News

اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد طبی کیمپ میں آئے مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں جائیں گے۔

مفت طبی کیمپ
مفت طبی کیمپ

By

Published : May 1, 2023, 11:55 AM IST

مفت طبی کیمپ

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 40 بٹالین کی جانب سے ہانجی دانتر اننت ناگ میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سیول ڈاکٹروں نے دیہات اور مضافاتی علاقے سے آئے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ”ہانجی دانتر میں لوگوں کو صحت عامہ کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں اور غریب لوگ اننت ناگ پہنچ کر علاج کرانے سے قاصر ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Free Medical Camp اکنگام اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام
اس حوالے سے اس طرح کے طبی کیمپس سے غریب عوام کو کافی راحت ملتی ہے۔“سی آر پی ایف کی 40 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر آر پی مینا نے میڈیا کو بتایا کہ ”سی آر پی ایف ہمیشہ سے ہی اپنی ڈیوٹی کے علاوہ ’سیوک ایکشن پروگرام‘ بھی منعقد کرتی آ رہی ہے۔ ہانجی دانتر علاقے میں میڈیکل کیمپ منعقد کرنا اسی پروگرام کی ایک کڑی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایسٹنٹ کمانڈنٹ روی شیخاو ت، اوم پرکاش ،بیجیندر شرما موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details