ضلع ترقیاتی کونسل اننت ناگ District Development Council Anantnag کے چیئرمین محمد یوسف گورسی نے اننت ناگ، چترگل اور شانگس کی کونسل کے ضلع اراکین بشمول بی ڈی سی، سرپنچوں کے ساتھ اگلے مالی سال کے منصوبہ بندی پر گفت و شنید کی۔ کونسل کے اراکین نے پورٹل پر پی ایم اے وائی رجسٹریشن اور کیپیکس پلان کی تشکیل کے بارے میں اپنی تجاویز چیئرمین کے سامنے رکھا۔ متعلقہ حلقوں کے سرپنچوں نے اپنے مطالبات کو اجاگر کیا اور مسائل Anantnag Basic Issues کو حل کرنے میں انتظامیہ سے مداخلت کی درخواست کی۔
Panchayat Conference In Anantnag: اننت ناگ میں چوتھی پنچایت کانفرنس کا انعقاد
ڈی ڈی سی چیئرمین DDC Anantnag نے اننت ناگ میں چوتھی پنچایت کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرام سبھا کا انعقاد حقیقی عوامی مطالبات کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آنے والے مہینوں میں متعلقہ بلاکس کی بہتر ترقی کے لیے ہر 15 دن کے بعد اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ Panchayat Conference In Anantnag
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ گرام سبھا کا انعقاد حقیقی عوامی مطالبات کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں متعلقہ بلاکس کی بہتر ترقی کے لیے ہر 15 دن کے بعد اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اننت ناگ میں چار پنچایت کانفرنسز Fourth Panchayat Conference In Anantnag منعقد ہوئے ہیں اور تمام پی آر آئی اسٹیک ہولڈرز کو کیپیکس پلان کی تشکیل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ان پر یہ تاثر دیا گیا کہ گرام سبھا میں منصوبہ بندی پر تفصیلی بحث کی جانی چاہیے اور ترقی کے لیے مقامی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی منصوبہ Development Plan For Anantnag تیار کیا جانا چاہیے۔